""جب پاکستان بنا تھا""
جب پاکستان بنا ...
اس وقت کا منظر جب سوچتا ہوں تو روح میں اِک ہلچل سی پیدا ہوتی ہے...
,
فِضا میں چیخوں کی آوازوں میں پاکستان کا نعرہ,,,
خشک زمین کو سیراب کرتا ہوا وہ گرم لہو,,,
لوگوں کے جذبوں میں وہ آزادی کا اِک مقصد,,,
وہ اِک لمحہ ....
جس میں ہر شخص نے اپنا سب کچھ کھو کر بھی ایک دوسرے کو آزادی مبارک کہا ہو گا,,,,
جب آنسوؤں سے بھری آنکھوں میں اچانک اک نئی امید کی کرن چمک اٹھی ہو گی,,,,
کتنا حسین ہو گا وہ منظر....
وہ لمحہ جس میں سب کچھ کھو کر پاکستان حاصل کیا گیا...
میں اس وقت موجود نہیں تھا...
لیکن مجھے محسوس ہوتا ہے
وہ عجیب سا لمحہ....... جس میں میرے آباؤ اجداد نے میری ماؤں, بہنوں نے, اپنے آج کو قُربان کر دیا ہمارے کل کے سُکھ کے لیے, اور خود کو قُربان کر دیا,,,
اُنھوں نے پاکستان بننے سے پہلے ہی پاکستان کے لیے جان قربان کی...
تا کہ ہم آزاد رہ سکیں...
مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میرے آباؤ اجداد نے اپنا سب کچھ کھو دینے کے بعد آنسوؤں سے بھری آنکھوں سے اس سر زمین پر شُکر کا ایک سجدہ بھی کیا ہو گا...
مجھے محسوس ہوتا ہے
وہ اِک لمحہ...
میں کیسے بیان کروں,,, کہ اگست کی ہوائیں جب آج میرے وجود سے ٹکراتیں ہیں,,
جب 14 اگست کا دن آتا ہے تو میں اس دن کا مقابلہ نہیں کر سکتا ..
میں خود کو آزاد کہ سکتا ہوں لیکن ...
میرا وجود گواہی نہیں دیتا
میرا دل گواہی نہیں دیتا
,
کیوں کہ پہلے بھی برِصغیر پر میں ایک کمتر انسان تھا
کیوں کہ میں مسلمان تھا
اور آج پاکستان پر میں کمتر انسان ہوں
کیوں کہ میں غریب
تب بھی میرے کوئی حقوق نہیں تھے اب بھی نہیں ہیں
,
تب بھی میری جان محفوظ نہیں تھی اب بھی نہیں ہے...
,
تب بھی میرے پاس تعلیم ہوتے ہوئے کوئی کام نہیں تھا اب بھی نہیں ہے,
,
تب بھی مسجدیں سلامت نہیں تھیں اب بھی نہیں ہیں
,
تب بھی نظام کفر کا تھا اب بھی کفر ہی کا ہے
,
شاید تھورا سا عرصہ میں آزاد رہا ...
آج نہیں ہوں....
میں پاکستانی ہوں...
کشمیر پاکستان کا حصہ ہے
دونوں پر کفر کا نظام ہے
وہاں سرِ آم لوگوں پر ظلم ہوتا ہے
یہا ں ہمیں پیار سے ایک زور دار تھپر مار دیا جاتا ہے
,
مجھے مِحسوس ہوتا ہے
تمہیں شاید یہ نہ ہو...
,
سچے دل کے ساتھ دُعا کا طلبگار ہوں...
Comments
Post a Comment