'''ہر مصیبت کا علاج``

تین آدمی حضرت حسن رضی اﷲ عنہ کے پاس آئے۔
ایک نے بارش کی قلت کی شکایت کی.... کہ کافی عرصہ سے بارش نہیں ہوئی۔
آپ نے فرمایا؛
"کثرت سے توبہ واستغفار کرو"

دوسرے نے کہا؛
میرے ہاں اولاد نہیں ہو تی،
میں اولاد کا خواہشمند ہوں۔
فرمایا؛
"کثرت سےتوبہ واستغفار کرو"

تیسرے شخص نے عرض کی؛
زمین میں قحط پڑ گیا ہے،
غلہ پیدا نہیں ہوتا،
یا اگر ہوتا ہے تو بہت کم ہوتا ہے۔
اس سے بھی فرمایا؛
"کثرت سےتوبہ واستغفار کرو"

آپ کے پاس جو لوگ بیٹھےتھے، عرض گزار ہوئے؛
اے نواسہ رسول صلی اﷲ علیہ وسلم!!!! تینوں افراد مختلف شکایات لے کے آئے، مگر آپ نے ایک ہی جواب دیا؟
فرمایا؛
کیا تم نے ﷲ تعالی کا فرمان نہیں پڑھا؟

فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْؕ-اِنَّهٗ كَانَ غَفَّارًاۙ(۱۰)یُّرْسِلِ السَّمَآءَ عَلَیْكُمْ مِّدْرَارًاۙ(۱۱)وَّ یُمْدِدْكُمْ بِاَمْوَالٍ وَّ بَنِیْنَ وَ یَجْعَلْ لَّكُمْ جَنّٰتٍ وَّ یَجْعَلْ لَّكُمْ اَنْهٰرًاؕ(۱۲)

تو میں نے کہا: (اے لوگو!) اپنے رب سے معافی مانگو، بیشک وہ بڑا معاف فرمانے والا ہے۔ وہ تم پر موسلا دھار بارش بھیجے گا۔ اور مالوں اور بیٹوں سے تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے لیے باغات بنادے گا اور تمہارے لیے نہریں بنائے گا۔

((سورة نوح.... 10,12))

Comments

Popular posts from this blog

نئیں جاندا زمانہ عظمت صدیق دی

حضرت بایزید بسطامی اور فاحشہ عورت کا واقعہ۔