منقبتِ امام عالی مقام حضرت حسین پاک رضی اللہ عنہ..

آیا نہ ہو گا اس طرح حُسن و شباب ریت پر گلشنِ فاطمہؓ کے تھے سارے گلاب ریت پر آلِ بتولؓ کے سوا کوئی نہیں کھلا سکا قطرۂ آب کے بغیر اتنے گلاب ریت پر عشق میں کیا بچائیے، عشق میں کیا لٹائیے آلِ نبیؐ نے لکھ دیا سارا نصاب ریت پر جتنے سوال عشق نے، آلِ رسولؐ سے کئے ایک کے بعد اِک دئے، سارے جواب ریت پر پیاسا حسینؓ کو کہوں اتنا تو بے ادب نہیں لمسِ لبِ حسینؓ کو، ترسا ہے آب ریت پر آلِ نبیؐ کا کام تھا، آلِ نبیؐ ہی کر گئے کوئی نہ لکھ سکا ادیبؔ، ایسی کتاب ریت پر

Comments

Popular posts from this blog

نئیں جاندا زمانہ عظمت صدیق دی

حضرت بایزید بسطامی اور فاحشہ عورت کا واقعہ۔