خوبصورت بیوی نے بدصورت شوہرسے کہا ہم دونوں جنت میں جائیں گے۔

ہم
دونوں جنت میں جائیں گے​ عمران بن حطان ایک دن اپنی بیوی کے پاس آیا..... وہ قدرتی طور پر بدصورت اور کوتاہ قد تھا۔....... اس کی بیوی نہایت خوبصورت تھی......... اور اس روز تو وہ آراستہ وپیراستہ ہو کر بیٹھی تھی...... عمران اس کی طرف دیکھتا ہی رہ گیا...... بیوی بولی::: کیا ہوا؟؟؟ عمران::: اللہ کی قسم! تم آج بہت خوبصورت لگ رہی ہو۔.... بیوی ::: خوش ہو جاؤکہ ہم دونوں جنت میں جائیں گے.... عمران : وہ کیسے؟؟؟ بیوی::: اس لیے کہ اللہ تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے..... کہ صابر اور شاکر دونوں جنت میں جائیں گے..... اب دیکھو نا!!!! مجھ جیسی انتہائی خوبصورت تم جیسے بد صورت کو ملی,,,,, تو تم نے اس پر شکر کیا...... اور مجھ جیسی خوبصورت کے حصے میں تم جیسا بد صورت آیا...... تو میں نے اس پر صبر کیا...... اس طرح تم شاکرین میں اور میں صابرین میں شامل ہو گئی...... یہی وجہ ہے....... کہ ہم دونوں جنت کے مستحق ہیں.... سیر اعلام النبلاء : 4/214

Comments

Popular posts from this blog

نئیں جاندا زمانہ عظمت صدیق دی

حضرت بایزید بسطامی اور فاحشہ عورت کا واقعہ۔