ٹیکنیکل مولوی
"ٹیکنیکل مولوی "
جنہیں مطالعہ کی ضرورت نہیں بس انکا ذھن کمپیوٹر کی طرح چلتا بلکہ دوڑتا ہے........ دلائل ان کی گھر کی لونڈی, مناظرہ انکا ذوق, ہر مسئلے کا حل انکے بائیں ہاتھ کا کھیل واہ واہ.
مثال ————————
ایک آدمی نے بیوی کو تین طلاقیں دیدیں بعد میں بہت پچھتایا کتابی علماء سے حل کی درخواستیں کرتا رہا سب طرف سے حرام کا فتوی ملا.....
ایک ٹیکنیکل مولوی مل گیا.....
سائل.............. 3طلاق دے چکا ہوں
مولوی............. لفظ طلاق "ط" مخرج سے نکالی تھی یا نہیں
سائل.............. جی نہیں
مولوی............ یہ تو پھر لفظ طلاق میں "ط "کی جگہ "ت" بول کر اور لفظ "ق "کی جکہ "ک" بول کر تلاک کہہ گئے ہو لھذا اب بھی وہ تمہاری بیوی ہی ہے حرام نہیں ہوئی............................................
ایک کتابی عالم تک یہ بات پہنچی تو وہ ہنس کر بولے
بیچارے مولوی کو چاہئیے تھا اس بات کی بھی تحقیق کرلیتا کہ نکاح کے وقت لفظ قبول میں" ق" کو مخرج سے نکالا تھا یا" ق " کی جگہ" ک "بول کر کبول کہدیاتھا تو اس طرح تو نکاح بھی نا ہوا تو طلاق کیسی ?
😂😝
Comments
Post a Comment