ریاکار بابا...
ایک زاہد ایک بادشاہ کا مہمان ہوا ۔ جب کھانے کا وقت آیا تو اس نے ضرورت سے بہت کم کھایا ۔ اور نماز پڑھنے میں جلدی کی ۔ اور لمبی نماز پڑھی. تاکہ لوگ اس کے متعلق حد سے زیادہ حسن ِ ظن میں مبتلا ہو جائیں ۔ جب گھر لوٹا تو دوبارہ کھانے کی خواہش ظاہر کی ۔ اور بیوی سے کہا کہ مجھے بھوک لگی ہے. مجھے کھانا دو.. زاہد کے لڑکے نے اپنے والد سے پوچھا :”آپ نے بادشاہ کے ہاں پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھایا؟”
انھوں نے جواب دیا :”میں نے ان کے سامنے کم کھایا، تاکہ میرا یہ عمل کام آئے۔ لوگوں کی نظر میں میری بزرگی میں اضافہ ہو جائے ۔”
بیٹے نے کہا : “پھر آپ نماز بھی دوبارہ پڑھیے ۔ کیوں کہ آپ نے ان لوگوں کے سامنے ریا کاری والی نماز پڑھ کے گویا نماز نہیں پڑھی۔”
Comments
Post a Comment