اسلام, منافقت اور ہم......

اسلام ، منافقت اور ہم ۔۔۔ ہمارے تھانے رشوت کا گڑھ ہیں ۔۔۔ مگر وہاں لکھا ہوتا ہے..... """"رشوت لینے والااور دینے والا دونوں جہنمی ہیں ''""" ہماری کچہریوں میں پیسوں سے گواہ مل جاتا ہے ۔۔۔ مگر وہاں لکھا ہوتا ہے...... ''"""جھوٹی گواہی شرک کے بعد سب سے بڑا گناہ ہے""'' ہماری عدالتوں میں انصاف نیلام ہوتا ہے ۔۔۔۔ مگر وہاں لکھا ہوتا ہے........ ""'' لوگوں کے درمیان حق کے مطابق فیصلہ کرو ''"" ہماری سکول و کالج بےحیائی، عریانی اور جہالت بیچتی ہیں ....۔۔۔۔مگر وہاں لکھا ہوتا ہے....... ""'' علم حاصل کرو، ماں کی گود سے لیکر قبر کی گود تک""" ہمارے اسپتال موت بانٹتے ہیں ۔۔۔۔ مگر وہاں لکھا ہوتا ہے....... ''"""" اور جس نے ایک زندگی بچائی اس نے گویا سارے انسانوں کو بچایا ''""" ہمارے بازار جھوٹ ، خیانت ، ملاوٹ کے اڈے ہیں ۔۔۔۔ مگر وہاں لکھا ہوتا ہے....... ""'' جس نے ملاوٹ کی وہ ہم میں سے نہیں""" ''ہماری مسجدیں ذاتی پراپرٹی ہیں ۔۔۔۔ مگر وہاں لکھا ہوتا ہے..... '' (وان المساجد للہ) اور مسجدیں اللہ کی ہیں " ہم جو لکھتے ہیں یہ ہمارا عقیدہ ہے ۔۔۔۔ اور جو کرتے ہیں یہ ہمارا عمل ہے..... ۔ جب عمل عقیدے کے خلاف ہو... تو اس کا نام منافقت ہے .....۔ منافقوں کا ٹھکانہ جہنم میں سب سے نیچے ہے..... تو دنیا میں مقام سب سے اونچا کیسے ہوسکتا ہے !!!! اللہ تعالٰی ہم سب کو سچا شعور اور صالح عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین.....

Comments

Popular posts from this blog

نئیں جاندا زمانہ عظمت صدیق دی

حضرت بایزید بسطامی اور فاحشہ عورت کا واقعہ۔