آٹھ انمول موتی.. پڑھیے... اور دوستوں کے ساتھ شئیر بھی کیجئیے...
آٹھ انمول موتی..
بعض صحابہ کرام (رضوان اللہ علیہم اجمعین) فرماتے ہیں...
جو شخص آٹھ چیزوں سے عاجز آ جائے اُسے چاہیۓ کہ آٹھ دوسری چیزوں کو اپنا لے.... تاکہ فضیلت سے محروم نہ رہے....
1.... جو شخص یہ چاہتا ہو... کہ سویا بھی رہے, اور نمازِ تہجد کی فضیلت بھی پا لے... تو اُسے چاہیۓ, کہ وہ دن کو اللہ تعالی کی نافرمانی نہ کرے...
2..... جو شخص روزہ نہ رکھ کر بھی نفلی روزوں کا ثواب حاصل کرنا چاہے تو اُسے چاہیۓ کہ وہ اپنی زبان کی حفاظت کرے..
3..... جو علماء کی سی فضلت پانا چاہے, تو اُسے چاہیۓ, کہ غوروفکر کرنے کو خود پر لازم کر لے....
4..... جو گھر بیٹھے ہی مجاہدین اور غازیوں کا مرتبہ پانے کا ارادہ رکھتا ہو, تو اُسے چاہیۓ, کہ وہ شیطان کے ساتھ جہاد کرے...
5..... جو صدقہ کرنے کی استطاعت نہ رکھتا ہو.... لیکن صدقہ کی فضیلت پانا چاہے.. تو اُسے چاہیۓ, کہ وہ جو علمی بات سُنے, اُسے دوسروں تک پہنچائے.....
6..... جو حج کرنے کی استطاعت نہ رکھتا ہو. لیکن حج کی فضیلت پانا چاہتا ہو... تو اُسے چاہیۓ کہ وہ جمعۃ المبارک ادائیگی کو لازم پکڑ لے.....
7..... جو عابدوں کی سی فضیلت پانے کا آرزو مند ہو... تو اُسے چاہیۓ کہ وہ لوگوں کے درمیان صلح کرائے... اور بغض و عداوت نہ پیدا ہونے دے....
8..... جو ابدالوں کی سی فضیلت پانے کا ارادہ رکھتا ہو... تو اُسے چاہیۓ کہ وہ سینے پر ہاتھ رکھے, اور اپنے مسلمان بھائی کے لیے بھی وہی پسند کرے.. جو اپنے لیے پسند کرتا ہے....
(تنبیہ الغافلین)
Comments
Post a Comment