کیا آپ چاہتے ہیں کہ!! اللہ تعالی اور فرشتوں کے ہاں معزز ہو جائیں؟؟ اور آپ کے گناہ بھی بخشے جائیں؟؟ تو یہ پڑھئیے
حضرت فقیہ ابواللیث رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے سات کلمات یاد کر لئے تو وہ اللہ تعالی اور اس کے فرشتوں کے ہاں معزز ہو گا... اللہ تعالی اس کے گناہوں کو بخش دے گا... اگرچہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں... وہ اطاعتِ خداوندی کی حلاوت محسوس کرے گا... اس کی زندگی بھی اور موت بھی اس کے لیے بہتر ہو گی...
1.... 🌴 (ان یقول عند ابتداء کل شیئ بسم اللہ).. فرمایا کہ وہ شخص ہر چیز کا آغاز کرتے وقت "بِسْمِ اللہ" شریف پڑھے...🌴
2....🌴 (ان یقول بعد فراغ کل شیئ الحمدللہ).. وہ شخص ہر چیز سے فارغ ہونے کے بعد "اَلْحَمْدُلِلّٰہِ" کہے...🌴
3.... 🌴 (اذا جری علی لسانہ مالایعنیہ ان یقول استغفراللہ)... جب اس کی زبان پر کوئی بےہودہ بات جاری ہو تو وہ " اَسْتَغْفِرُاللہِ" کہے...🌴
4.... 🌴 (اذا اراد فعلا غداً ان یقول ان شآء اللہ)... جب آئندہ کل کوئی کام کرنے کا ارادہ ہو.. تو "اِنْ شَآءَ اللہ" کہے... 🌴
5.... 🌴 (اذا استقبل الیہ مکروہ ان یقول لا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم)... جب اسے کسی ناپسندیدہ فعل کا سامنا ہو تو "لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعلِیّ الْعَظِیْمِ" کہے... 🌴
6.... 🌴 (اذا اصابہ مصیبۃ ان یقول انا للہ و انا الیہ راجعون)... جب اسے کوئی مصیبت پہنچے تو "اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ" کہے... 🌴
7.... 🌴 (لایزال یجری علی لسانہ فی اللیل والنھار کلمۃ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ)... رات دن ہمیشہ اپنی زبان پر کلمہ "لَا اِلٰہَ اِلِّا اللہُ مُحَمَّد رَّسُوْل اللہِ" کو جاری رکھے... 🌴
🌹🌹درۃ الناصحین🌹🌹
Comments
Post a Comment