لوگ کہتے کیا ہیں... اور کرتے کیا ہیں.. آپ بھی پڑھیئے.. حضرت شفیق بلخی کا فرمان...

"حضرت شفیق بلخی رحمۃ اللہ علیہ" فرماتے ہیں.. کہ لوگ تین باتیں کرتے ہیں.. مگر عمل ان کے خلاف کرتے ہیں. 🌴 1... کہتے ہیں, کہ ہم اللہ کے بندے ہیں.. مگر کام کرتے ہیں آزاد (نافرمان) لوگوں جیسا.... یعنی بات کچھ کرتے ہیں. اور عمل اُس کے اُلٹ کرتے ہیں.... 🌴 🌹 2... کہتے ہیں, کہ اللہ تعالی ہی ہماری روزی کا کفیل ہے.. مگر ان کے دل دنیا کے بغیر مطمئن ہی نہیں ہوتے.. اور دنیا کا ایندھن اکٹھا کرتے رہتے ہیں. یہاں بھی عمل اپنی بات کے اُلٹ کرتے ہیں.... 🌹 🌲 3.... کہتے ہیں, کہ موت کا آنا اٹل بات ہے (موت آ کر رہے گی)... مگر وہ کام ایسے کرتے ہیں, کہ جیسے انہوں نے کبھی مرنا ہی نہیں ہے... اس بات میں بھی عمل اُلٹ کرتے ہیں.... 🌲 🌴🌴اب سوچو بھائی !! اللہ تعالٰی کے دربار میں کس منہ سے کھڑے ہونگے؟؟ کس زبان سے بات کرو گے؟؟ اور جب ہر چھوٹی بڑی بات کی پرسش ہوگی, تو کیا جواب دو گے؟؟ ہر سوال کے جواب کے لیے تیار رہو.. اور جواب صحیح تیار کرو... اللہ تعالٰی سے ڈرو.. وہ تمہارے ہر نیک و بد عمل سے آگاہ ہے.. ظاہر و باطن میں صرف اللہ تعالٰی کے بن کر رہو.. اور قول و فعل میں تضاد کو ختم کرو... 🌴🌴 🌺🌺( مکاشفۃ القلوب, 50 ) 🌺🌺

Comments

Popular posts from this blog

نئیں جاندا زمانہ عظمت صدیق دی

حضرت بایزید بسطامی اور فاحشہ عورت کا واقعہ۔