اُن اعمال کا ذکر... جو جنت میں لے جانے والے ہیں. شئیر کر کے لوگوں کو بھی بتائیں.. آپ کے لئے صدقہ جاریہ بن جائے گا.. شکریہ..
🌴 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس نے لا إلهَ إلا الله (صدق دل) سے کہا اور اسکا خاتمہ اِسی پر ہوا تو وہ جنت میں داخل ہو گیا........ اور جس شخص نے (صرف ) اللہ کی رضا کے لئے ایک دن کا روزہ رکھا, اور اس کا خاتمہ اِسی حال میں کر دیا گیا تو وہ جنت میں داخل ہو گیا ........،، اور جس نے اللہ کی رضا کے لئے صدقہ دیا اور اس کا خاتمہ اِسی پر ہوا تو وہ جنت میں داخل کر دیا گیا.. 🌴
(الترغيب والترهيب : 2/108 ،
مجمع الزوائد : 7/218 ، ، 2/327 ، ، أحكام الجنائز : 58 ، ،
......................................................
🌴 (فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم)....
جنت واجب کر دینے والی چیزیں یہ ہیں....
(1) (یتیم و مسکین ، مستحق لوگوں کو) کھانا کھلانا....
(2) سلام کو عام کرنا...
(3) اچھی و عمدہ گفتگو کرنا... 🌴
(الترغيب والترهيب : 3/366 ، مجمع الزوائد :5/205)
...................................................
🌴 اللہ اور اس کے رسول صلی ﷲ علیہ وسلم اور دین اسلام پر ایمان لانے میں خوشی محسوس کرنا:::::
حضرت ابو سعید خدری رضی ﷲ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا: '' جس شخص نے یوں کہا : میں ﷲ کے رب ہونے پر ، اسلام کے دین ہونے پر اور محمد صلی ﷲ علیہ وسلم کے رسول ہونے پر راضی ہوں اس کیلئے جنت واجب ہوگئی .''.. 🌴
(ابوداؤد ، 1353/1)
...................................................
رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کی اطاعت کرنا:
🌴 حضرت ابو ھیریرة رضی ﷲ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا: ''میری تمام امت جنت میں داخل ہوگی مگر جس نے انکار کیا ( وہ جنت میں داخل نہیں ہوگا) '' صحابہ کرام رضوان ﷲ اجمعین نے عرض کیا '' یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کس نے انکار کیا ؟'' آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا '' جس نے میری اطاعت کی وہ جنت میں داخل ہوگیا اور جس نے نافرمانی کی اس نے انکار کیا.''.. 🌴
( بخاری ،2797)
..................................................
🌴 نرم مزاجی ، عاجزی ، نرم دلی اور حلیم الطبع صفات:
حضرت ابوھریرة رضی ﷲ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا: '' جنت میں ایسے لوگ داخل ہوں گے جن کے دل چڑیوں جیسے ہوں گے''.(یعنی چڑیوں کی طرح ان کے دل نرم ہوں گے)🌴
(مسلم،2840)
....................................................
غریبی، فقیری اور محتاجی:
🌴 حضرت حارثہ بن وھب رضی ﷲ عنہ نے نبی اکرم صلی ﷲ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا '' کیا تمہیں بتاؤں جنت میں جانے والے لوگ کون ہیں؟'' صحابہ کرام نے عرض کیا '' کیوں نہیں'' آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا '' ہر ناتواں ، لوگوں کے نزدیک کمزور ( لیکن ﷲ کے نزدیک برگزیدہ) اگر (کسی معاملے میں) ﷲ کی قسم کھالے تو ﷲ اسے سچا کردے '' . پھر فرمایا '' کیا میں تمہیں جہنم میں جانے والے لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟'' صحابہ کرام نے عرض کیا '' کیوں نہیں '' آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا '' ہر جھگڑالو، بداخلاق اور تکبر کرنے والا ''....🌴
(مسلم،2853 ).....
..................................................
سنت مؤکدہ ادا کرنا :
🌴 حضرت ام حبیبہ رضی ﷲ عنہا رسول اکرم صلی ﷲ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ '' جو شخص روزانہ ﷲ کی رضا کیلئے فرضوں کے علاوہ بارہ رکعت نوافل ادا کرتا ہے ﷲ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں ایک گھر بناتا ہے.'.. 🌴
( مسلم،728)
..................................................
شرک سے بچنا، نماز اور زکٰوة کی ادائیگی کرنا اور صلہ رحمی کرنا:::
🌴 حضرت ابو ایوب رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوا او رعرض کیا مجھے کوئی ایسے عمل بتائیے جو مجھے جنت کے قریب اور جہنم سے دور کردے آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا '' ﷲ کی بندگی کر اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرا ، نماز قائم کر ،زکوة ادا کر اور رحم والوں سے تعلق قائم رکھ''. جب وہ آدمی واپس پلٹاتو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا'' جن باتوں کا اسے حکم دیا گیا ہے اگر ان پرعمل کیا تو جنت میں داخل ہوگا''... 🌴
(مسلم،13)
.................................................
خوش اخلاقی، تہجد گزاری، نفلی روزے رکھنا اور دوسروں کو کھانا کھلانا::::
🌴 حضرت علی رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا'' جنت میں ایسے محل ہیں جن کے اندر (کھڑے ہوں) تو باہر کی ہر چیز نظر آتی ہے اور باہر(کھڑے ہوں) تو اندر کی ہر چیز نظر آتی ہے ''.ایک اعرابی نے کھڑے ہو کر عرض کیا'' اے ﷲ کے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم ! یہ کس آدمی کے لئے ہے؟'' آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا '' اس کے لئے ہے جو اچھی بات کرے، کھانا کھلائے ، بکثرت روزے رکھے اور جب لوگ مزے کی نیند سو رہے ہوں اٹھ کر نماز پڑھے ... 🌴
(ترمذی ، حدیث حسن 2051/2 )
...................................................
عدل کرنا، پاکبازی ، نرم دلی اور دوسروں سے سوال نہ کرنا:
🌴 حضرت عیاض بن حمار مجاشعی رضی ﷲ عنہ سے روایت ہے کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ایک روز اپنے خطبہ میں ارشاد فرمایا '' جنت میں جانے والے تین قسم کے لوگ ہیں (1) حاکم، انصاف کرنے ولا ، سچ بولنے والا اور نیک کاموں کی توفیق دیا گیا (2) وہ شخص جو ہر قرابت دار اور ہر مسلمان کے لئے مہربان اور نرم دل ہے (3) وہ شخص جو پاک دامن ہے اور عیالداری کے باوجود کسی سے سوال نہیں کرتا.... 🌴
(مسلم،2865)
...................................................
شریف مزاجی، لوگوں کا محبوب بننا:
🌴 حضرت عبد ﷲ بن مسعود رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں رسول ﷲ صلی ﷲ وسلم نے فرمایا'' ہر وہ شخص جو نرم دل ہے شریف النفس ، منکسر مزاج ہے اور لوگوں سے قریب(یعنی ہر دلعزیز) ہے اس پر جہنم کی آگ حرام ہے... 🌴
(احمد، الجامع صغیر، جلد سوم ، حدیث 3130)...
...................................................
دو یا دو سے زیادہ بیٹیوں کی پروارش کرنا::::
🌴 حضرت انس بن مالک رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا'' جس نے دو لڑکیوں کو ان کے جوان ہونے تک پالا پوسا قیامت کے دن میں اور وہ اس طرح آئیں گے اور آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے انگلیوں کو آپس میں ملایا ... 🌴
(مسلم،2631)
...................................................
یتیم کی کفالت کرنا :
🌴 حضرت ابوھریرة رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا'' یتیم کی کفالت کرنے والا خواہ یتیم اس کا رشتہ دار ہو یا کوئی اور ہو، اور میں جنت میں ان دو انگلیوں کی طرح( ساتھ ساتھ) ہوں گے.'' .امام مالک رحمة ﷲ علیہ نے انگشت شہادت اور درمیانی انگلی سے اشارہ کرکے بتایا... 🌴
(مسلم،2983)..
............................................................
مسجد بنانا:
🌴 حضرت عثمان بن عفان رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ کو فرماتے ہوئے سنا '' جس نے ﷲ کے لئے مسجد بنائی ﷲ تعالیٰ اس کے لئے اسی طرح کا گھر جنت میں بنائے گا... 🌴
(مسلم،533)
...............................................................
شرم گاہ اور زبان کی حفاظت کرنا:
🌴 حضرت سہل بن سعد رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا '' جو شخص مجھے ضمانت دے اس چیز کی جو دو جبڑوں کے درمیان ہے ( یعنی زبان) اور اس چیز کی جو دو ٹانگوں کے درمیان ہے(یعنی شرمگاہ) میں اسے جنت کی ضمانت دیتا ہوں... 🌴
( بخاری،6109)
............................................................
ہمسایہ سے حسن سلوک کرنا:
🌴 حضرت ابوھریرة رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں ایک آدمی نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم ! فلاں عورت دن کو روزے رکھتی ہے, رات کو قیام کرتی ہے, لیکن ہمسائیوں کو اذیت پہنچاتی ہے....
آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا'' یہ عورت جہنم میں ہے''.
پھر صحابہ کرام رضوان ﷲ اجمعین نے ( ایک دوسری عورت کے بارے میں) عرض کیا'' فلاں عورت صرف فرض نماز ادا کرتی ہے اور پنیر کے ٹکڑے صدقہ کرتی ہے لیکن ہمسائیوں کو اذیت نہیں پہنچاتی''. آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا'' یہ عورت جنتی ہے... 🌴
( احمد ، 136)
Comments
Post a Comment