حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ پانچ باتوں کی وجہ سے قبول ہوئی اور ابلیس لعین کو پانچ باتوں کی وجہ سے توبہ کی توفیق نصیب نہ ہوئی..
حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ پانچ باتوں کی وجہ سے قبول ہوئی اور ابلیس لعین کو پانچ باتوں کی وجہ سے توبہ کی توفیق نصیب نہ ہوئی..
ابوالبشر حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ کی قبولیت کی وجہ یہ پانچ باتیں تھیں...
1... حضرت آدم علیہ السلام نے اپنی لغزش کا اقرار کیا...
2... ندامت کا اظہار کیا...
3... اپنے آپ کو ملامت کیا...
4... توبہ کرنے میں جلدی کی...
5... اللہ تعالٰی کی رحمت سے مایوس نہیں ہوئے..
ابلیس لعین کو یہ توفیق اِن پانچ باتوں کی وجہ سے نہ مِلی...
1... اپنی غلطی کا اقرار نہ کیا...
2... نہ ہی اُسے ندامت ہوئی...
3... نہ اپنے آپ کو اُس نے ملامت کیا...
4... نہ ہی توبہ کرنے میں جلدی کی...
5... اور اللہ کی رحمت سے مایوس بھی ہو گیا...
جس کا حال حضرت آدم علیہ السلام کا سا ہو گا.. اس کی توبہ کی قبولیت بھی یقینی ہو گی.. اور جو ابلیس لعین کی طرح بےپرواہ رہا.. اس کو نہ توبہ کی توفیق ملے گی اور نہ قبولیت کا کوئی امکان رہے گا...
Comments
Post a Comment