ظالم اور مظلوم دونوں کی مدد کرو....... مگر.... کیسے؟؟؟
انس رضی الله عنہ سے روایت ہے.......کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:::: ”اپنے بھائی کی مدد کرو........خواہ وہ ظالم ہو. یا. مظلوم...“
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عرض کی: یا رسول اللہ!!! ہم نے مظلوم ہونے کی صورت میں تو اس کی مدد کی لیکن ظالم ہونے کی صورت میں اس کی مدد کیسے کریں؟؟؟
آپ نے فرمایا: ”اسے ظلم سے باز رکھو، اس کے لیے یہی تمہاری مدد ہے“۔
(ترمذی شریف...... کتاب الفتن)
Comments
Post a Comment