قیامت کے دن کس نسبت سے پکارا جائے گا؟

حدیث شریف میں ہے کہ قیامت کے دن لوگوں کو ان کے اور ان کے والد کے نام سے پکارا جائے گا، چنانچہ حضرت ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن تم کو تمہارے اور تمہارے باپ کے ناموں سے پکارا جائے گا لہذا تم اپنے اچھے نام رکھو۔ [مسنداحمد، سنن ابی
داؤد] (مشکاۃ، ص:408) البتہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کو چوں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کاملہ سے بغیر والدکے حضرت مریم رضی اللہ عنہا کے بطن مبارک سے پیدافرمایاتھا؛اس لیے انہیں والدہ کی جانب منسوب کرکے عیسیٰ بن مریم پکاراجائے گا۔ اور حضرت آدم علیہ السلام کے نہ والد ہیں نہ والدہ؛ اس لیے ان کا نام پکارتے وقت والدین میں سے کسی کے نام کی ضرورت نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

Comments

Popular posts from this blog

نئیں جاندا زمانہ عظمت صدیق دی

حضرت بایزید بسطامی اور فاحشہ عورت کا واقعہ۔