آل سعود کے منہ پر زور دار تماچہ* *جو تیرے در سے یار پھرتے ہیں* *در بدر یونہی خوار پھرتے ہیں*

  1. *آل سعود کے منہ پر زور دار  تماچہ*
  2. *جو تیرے در سے یار پھرتے ہیں*
  3. *در بدر یونہی خوار پھرتے ہیں*


امریکی ریپ گلوکارہ نکی مناج نے نجدی سعودی حکمرانوں کی میزبانی کو ٹھکرا دیا ۔۔

خبر کے مطابق خادم الحرمین الشریفین کی حکومت نے امریکی گلوکارہ سے 18 جولائی کو جدہ شہر میں پرفارمنس کے لیے وقت لیا تھا ۔۔ دنیا بھر کی تنقید اور مسلمانوں کی منت سماجت سے بے پروا ہوکر ابن عبدالوہاب نجدی کی روحانی اولاد  کی خوشی دیدنی تھی۔۔۔

لیکن افسوس یہ ہوا کہ نکی مناج نے اعلان کردیا ہے کہ چونکہ وہ ہم جنس پرست ہے اوردنیا بھر کے ہم جنس پرستوں کی حمایت کررہی ہے سعودی عرب وہ ملک ہے جہاں ہم جنس پرستی کی اجازت نہیں ہے لہذا وہ جدہ میں پرفارمنس کرکے دنیا بھر میں اپنے مداحوں کو تکلیف پہنچانے کا رسک نہیں لے سکتی۔۔۔

میرے لیے نکی مناج کے انکار میں کوئی حیرت نہیں

 نکی مناج کو معلوم تھا کہ سعودی شیوخ عورتوں کے دلدادہ ہیں ،،، بالخصوص امریکی اور مغربی خواتین پر تو نجدی جان، مال اور دولت سب کچھ نچھاور کردیتے ہیں ۔۔۔ سعودی شیوخ تو مغربی طوائفوں کے قدموں میں لیٹ جاتے ہیں ،،، نکی مناج اگر جدہ آجاتی تو اسے دولت کے ساتھ تول دیا جاتا لیکن یہ بازاری عورت سعودی حکمرانوں کو یہ سبق دے گئی ہے کہ دولت ہی سب کچھ نہیں ،،، وژن اور نظریہ بھی کوئی چیز ہے

ہم جنس پرستی،،،، صحیح یا غلط،،، نکی مناج کا نظریہ تھا اور نکی مناج جیسی فحش گلوکارہ نے بھی نظریے کی خاطر سعودیوں کی دولت کو لات مار دی

مداحوں کا دل رکھنا بھی کوئی معنی رکھتا ہے ،،، سعودی عرب پر مسلط بادشاہوں نے تو دنیا کے ایک ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کی پروا نہیں کی، حجاز مقدس کے تقدس کی پروا نہیں کی لیکن نکی مناج نے اپنے ہم جنس پرست مداحوں کے جذبات کا خیال کیا

 معلوم ہوا کہ شیخ سدیس، شاہ سلمان، شہزادہ محمد بن سلمان اور حرمین شریفین پر قابض حکمرانوں میں ایک بازاری عورت جتنی غیرت بھی باقی نہیں رہی

Comments

Popular posts from this blog

نئیں جاندا زمانہ عظمت صدیق دی

حضرت بایزید بسطامی اور فاحشہ عورت کا واقعہ۔