🌹🌹 ماں کی گود 🌹🌹

ماں کی گود


ماں کی گود بچے کی پہلی درس گاہ ہوتی ہے۔ بچہ یہیں سے اچھے اور بُرے کی تمیز سیکھتا ہے۔ ماں با عمل اور با کردار ہے تو بچے کی سیرت و کردار پر بھی اسی کا اثر ہو گا۔ہر بچہ قانون فطرت پر پیدا ہوتا ہے ،اس کے ماں باپ اس کو یہودی یا نصرانی بناتے ہیں ۔حضرت نوح علیہ السلام نے ساڑھے نو سو سال اللہ کے دین کی تبلیغ کی ۔ایک سو سے بھی کم لوگ ان پر ایمان لائے۔ نوحؑ کی بیوی ان پر ایمان نہ لائی، بلکہ انکی مخالفت کرنے لگی اورگمراہ لوگوں کے ساتھ مل گئی۔ جو لوگ حضرت نوحؑ پر ایمان لاتے ان کی اطلاع مخالفین کو کرتی اور وہ ان کو ڈرا دھمکا کردوبارہ گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ۔حضرت نوحؑ کا اپنا بیٹا بھی ماں کی تربیت کی وجہ سے ماں کا ساتھی بن گیا۔ یہ ماں کی گود کا ہی کمال تھا ۔والد وقت کے نبی اور اللہ کے برگزیدہ بندے تھے ۔ بیٹا گمراہ لوگوں کاساتھی بن گیا اور ماںاور بیٹا طوفان نوح میں غرق ہو گئے۔

 حضرت موسیٰ علیہ السلام بھی اللہ کے نبی اور رسول تھے ۔ان کی پیدائش اورفرعون کے محل میں پہنچنا ، پھر اپنی والدہ کادودھ پینا بھی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی حکمت تھی ۔ان کی تربیت بھی ایک رحم دل ماں کے سائے میں ہوئی تھی، اس لئے وہ بڑے حلیم اور رحم دل تھے، اسی لئے وہ بنی اسرائیل کی غلامی اور ان پر ہونے والے ظلم و ستم پر بہت رنجیدہ ہوتے.

حضرت مریم علیہا السلام بھی اللہ کی بہت عبادت گزار اور نیک بندی تھیں۔ ان کے بیٹے حضرت عیسیٰ علیہ السلام اللہ کے نبی تھے، ان کی پیدائش بھی بہت بڑا معجزہ تھا۔

حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی اللہ کے بہت نیک بندے اور ولی تھے۔ ان کی والدہ ہر وقت قرآن مجید کی تلاوت اور اللہ کی عبادت کرتی رہتی تھیں۔ بیٹے نے بھی بہت بلند مقام حاصل کیا،
لیکن
یہود و نصاریٰ نے آج کی مسلمان ماں کو اللہ کے دین سے بہت دور کر دیا ہے، جسکی وجہ سے اولاد نا فرمان ہو گئی ہے اور گھر میں بے برکتی پیدا ہو گئی ہے۔ لڑائی جھگڑے ہر گھر میں معمول بن گئے ہیں، بلکہ یوں کہیئے کہ اب والدین کو روٹی کھلانا بڑا مشکل ہو گیا ہے۔ نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ لوگ والدین کو اضافی بوجھ سمجھنے لگے ہیں۔

حکم ربانی ہے کہ...
 والدین کو اُف تک بھی نہ کہو۔
مگر بڑے افسوس سے کہا جا رہا ہے کہ سب سے زیادہ جن کی توہین کی جا رہی ہے، وہ بےچارے والدین ہی ہیں۔ یہ بھی دین سے دوری کا نتیجہ ہے۔
ہم نے صرف دنیاوی تعلیم کو سب کچھ سمجھ لیا ہے۔ ہم نے دین کی تعلیم کو پسِ پشت ڈال دیا.. دین ہی ہمیں سکھاتا ہے. کہ ماں باپ کا کیا مقام و مرتبہ ہے. اور ان کے ساتھ کیسا سلوک کرنا چاہئیے.

Comments

Popular posts from this blog

نئیں جاندا زمانہ عظمت صدیق دی

حضرت بایزید بسطامی اور فاحشہ عورت کا واقعہ۔