وحشی باپ نے 13 سال کی بیٹی کے یوم پیدائش پرکی آبروریزی، کہا- میں تحفہ دے رہا تھا

وحشی باپ نے 13 سال کی بیٹی کے یوم پیدائش پرکی آبروریزی، کہا- میں تحفہ دے رہا تھا

وحشی باپ نے بیٹی کی 13 ویں یوم پیدائش پر کی آبرو ریزی۔
لندن: جنوبی امریکی ملک بولویا سے والد اوربیٹی کے رشتے کو شرمسارکردینے والا ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس میں باپ نے اپنی ہی بیٹی کے 13 ویں یوم پیدائش پراس کی آبروزی کردی۔ پولیس کے مطابق یہ آبروریزی اس نے اس لئے کیا، کیونکہ وہ بیٹی کے لئے تحفہ نہیں لاپایا تھا۔ واضح رہے کہ اس شخص نے نہ صرف بیٹی کی آبروریزی کی بلکہ بیوی نے جب اسے رنگے ہاتھوں پکڑلیا تواس نے اسے بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی۔
ڈیلی اسٹارکی ایک رپورٹ کے مطابق، باپ  نے جو وجہ بتائی ہے وہ حیران کردینے والی ہے، لیکن پولیس پوچھ گچھ میں اس وحشی باپ نے یہی عجیب کہانی سنائی ہے۔ پولیس کے مطابق، یہ حادثہ 4 اکتوبرکا ہے۔ 32 سال کے اس شخص کو پولیس نے گرفتارکرلیا ہے، لیکن لڑکی کی شناخت کو چھپانے کے لئے اس کا بھی نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق عصمت ریزی سے قبل اس نے اپنی بیوی کے باہرجانے کا انتظارکیا۔ اس نے اپنی اہلیہ سے کہا کہ وہ یوم پیدائش کے موقع پراپنی بیٹی کے ساتھ  کچھ وقت اکیلے گزارنا چاہتا ہے۔

بیوی نے پکڑنے پولیس کوبلایا
بیوی نے جب اسے بیٹی کے ساتھ منہ کالا کرتے ہوئے پکڑ لیا تواس نے اپنی بیوی کو ہی دھمکی دی، لیکن اس کی بیوی نے پولیس کو بلا لیا۔ اس کے بعد بولیویا میں چپایا سے اسے گرفتارکرلیا گیا۔ پولیس کی پوچھ گچھ میں ملزم نے بتایا کہ اس کے پاس بیٹی کو تحفہ دینے کے لئے پیسے نہیں تھے۔ اس کے بعد اس نے اس گھناؤنے طریقے سے تحفہ دینے کا پلان بنایا۔ ملزم کو ابھی پولیس حراست میں رکھا گیا ہے۔ وہیں لڑکی کو جذباتی طورپر سہارا دینے کے لئے ایک الگ سینٹرمیں رکھا گیا ہے

Comments

Popular posts from this blog

حضرت بایزید بسطامی اور فاحشہ عورت کا واقعہ۔

بِسم اللہ کی تاثیر